جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

خاتون کا روپ دھار کر بس میں مفت سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں برقعہ پہن کر خواتین کی بس میں مفت سفر کی سہولت حاصل کی کرنے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعے میں ملبوس شخص بیٹھا ہوا ہے۔

دراصل یہ ریاست کرناٹک کے علاقے نبگالورو کی ویڈیو ہے جہاں ویر بھدریا نامی شخص نے خواتین کی بس میں مفت سفر کرنے کی سہولت حاصل کرنے کیلیے خاتون کا روپ دھار لیا۔

- Advertisement -

وہ برقعہ پہن کر اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس نے بتایا کہ میں بھیک مانگنے کیلیے برقعہ پہنتا ہوں لیکن کسی نے اس کی بات پر یقین نہیں کیا۔

بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ وہ کرناٹک حکومت کی جانب سے خواتین کیلیے مفت سفر کی اسکیم سے فاہدہ اٹھانا چاہ رہا تھا۔ اس کے پاس سے خاتون کا آدھار کارڈ بھی دستیاب ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں