واشنگٹن: جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے، جس سے مہلک ہتھیاروں کو ختم کرنے کی دہائیوں سے جاری کوششیں اب ختم ہو گئیں۔
1997 کے کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت امریکا اور دیگر دستخط کنندگان ممالک 30 ستمبر 2023 تک اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے پابند ہیں۔
- Advertisement -
کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے 70 ہزار سے زائد خطرناک کیمیائی مادے تلف کیے جا چکے ہیں۔