اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فردوس عاشق اعوان کا پرویز خٹک کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ ہم خیال آزاد گروپ بنانے کی بجائے ہمارے ساتھ آئیں تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی 9مئی واقعات کے بعد سامنےآئی ہے، آئی پی پی انتشار،دہشت گردی،جلاؤگھیراؤ کے حق میں نہیں، پارٹی کو اپنی جگہ بنانےکےلیے کچھ وقت لگےگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہےآئی پی پی کامستقبل کی سیاست میں اہم کردارہوگا، حلقوں میں جو عوام کےمسائل کوسمجھے گا اسےٹکٹ دیں گے،آئی پی پی عوام کےمسائل کے حل کاطریقہ کارلائے گی۔

رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی کےدروازےمحب وطن رہنماؤں کےلیے کھلےہیں، پرویزخٹک سنجیدہ یاستدان ہیں،کےپی میں ان کی اہمیت ہے، وہ سیاسی ماحول کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنےکی کوششیں جاری ہیں ، کے پی میں چور دروازے سے حکومت آنے سے امن کو خطرہ ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک ہم خیال لوگوں کو ملاکرپلیٹ فارم بنائیں تویہ ان کا حق ہے لیکن پرویزخٹک ہم خیال آزاد گروپ بنانےکی بجائے ہمارے ساتھ آئیں، تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام ہے، ریاست اور سیاست اکٹھی ہوں تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریاست کچھ اور سوچے اور سیاستدان کچھ اور، ہمیں ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنا چاہئے۔

اہم ترین

مزید خبریں