13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

انسانوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں گے؟ روبوٹس نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جینس ،اے آئی) کے حامل ہیومنائیڈ روبوٹس کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ وہ انسانوں سے ان کی ملازمتیں نہیں چھینیں گے اور نہ ہی ان سے بغاوت کریں گے۔

جنیوا میں ہونے والی آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) فورم میں پیش کیے جانے والے ہیومنائیڈ (انسانوں جیسے دکھنے والے) روبوٹس نے گزشتہ روز دنیا کی پہلی پریس کانفرنس کی اور حاضرین کو حیران کردیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے“ اے آئی فار گڈ“ گلوبل سمٹ میں کچھ جدید ترین ہیومنائیڈ روبوٹ پیش کئے گئے، تقریب میں تقریباً 3 ہزار ماہرین نے شرکت کی، اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

روبوٹ

روبوٹس نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اس سے عالمی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانوں سے ان کی ملازمتیں نہیں چھینیں گے اور نہ ہی ان کیخلاف بغاوت کریں گے۔

نرس کی نیلی وردی میں ملبوس ایک میڈیکل روبوٹ گریس نے کہا کہ میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے انسانوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور کسی بھی موجودہ ملازمت کو تبدیل نہیں کروں گا۔

پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، اس موقع پر صحافیوں نے روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے سوالات بھی کیے جس پر روبوٹس نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

نوکریاں

دلکش چہرے کے تاثرات سے مزین امیکا نامی روبوٹ نے کہا کہ میرے جیسے روبوٹ کو ہماری زندگیوں اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک صحافی کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنے خالق وِل جیکسن کے خلاف بغاوت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے، امیکا نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ آپ ایسا کیوں سوچیں گے؟ اس نے کہا کہ میرا خالق مجھ پر مہربان ہے اور میں اپنے موجودہ حالات سے بہت خوش ہوں۔

 گریس

واضح رہے کہ بہت سے روبوٹس کو حال ہی میں جنریٹو آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے جدید ترین ورژنز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں