جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پاکستان ٹیم دورہِ سری لنکا کیلیے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریننگ کیمپ کے بعد قومی اسکواڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا روانہ ہو گیا۔ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم دبئی سے براستہ کولمبو پہنچے گی۔ دورے کے دوران قومی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلے گی۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سمجھنے کا بہترین موقع ہے ٹیسٹ سیریز میں کنڈیشزکے مطابق کھیلیں گے، ایشیا کپ سے پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں 5 روزہ کرکٹ کی کنڈیشن مختلف ہوگی، تاہم ٹیم ہر چیلنج کے لیے تیار ہے، سری لنکا کے گزشتہ دورے میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پچھلی بار سری لنکا گئے تھے تو کنڈیشن چیلنجنگ رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں