جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔

علاوہ ازیں زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

- Advertisement -

زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں