جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، دوسرے صوبے سے لوگ علاج کرانے آرہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شرجیل میمن کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ چیزوں کو بہتری کی طرف لے جائیں۔

این آئی سی وی ڈی کو پورے پاکستان میں بننا چاہیے، این آئی سی وی ڈی سندھ کی پہچان بن چکا ہے، دوسرے صوبے سے لوگ علاج کرانے آرہے ہیں، سندھ حکومت دن رات ایک کر کے ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے، گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 3 بار سندھ حکومت کا ذکر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی سندھ کے ہر ڈویژن میں بنائی جائے گی، پوری دنیا سے سرمایہ کاری ہوگی، لوگوں کو روزگار کا موقع ملے گا، لوگوں کو سرکاری نوکریاں ملیں گی.

ہمارا آئی ٹی سیکٹر کمزور ہے، سندھ حکومت آئی ٹی سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملک کا جو قیمتی وقت تھا وہ سازشوں یا لڑائی میں گزارا گیا، سازشیں اورلڑائیاں چھوڑیں، نوجوانوں کو روزگار پر لگائیں، آصف زرداری پاکستان کھپے کا نعری لگاتے ہیں تو وہ مفاہمت کا پیغام ہے.

پیپلز پارٹی مفاہمت کا پیغام دیتی ہے، چاہتی ہے کہ پوری قوم جڑی رہے، دشمن ممالک کا ایجنڈا ہے کہ ہم لڑتے رہیں، پی پی قیادت کا ایجنڈا ہے کہ پورے ملک کو ایک پیج پرلے کر آئیں، ملک میں منفی، لڑائی جھگڑے کی سیاست بہت ہوچکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں