اسلام آباد: حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت، ریاست کا ایم کیو ایم لندن، بانی ایم کیو ایم پر پابندی کا فیصلہ اٹل ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف ریاستی پالیسی میں رتی برابر لچک کی کوئی گنجائش نہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی اور ایم کیو ایم لندن کے لیے نرمی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست اور حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت، ریاست کا ایم کیو ایم لندن، بانی ایم کیو ایم پر پابندی کا فیصلہ اٹل ہے، ذرائع#ARYNews #MQM pic.twitter.com/oDCTCv0su7
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 9, 2023
واضح رہے کہ 2015 میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تمام الیکٹرانک میڈیا پر بانی ایم کیو ایم کے بیانات، تقاریر، اور تصاویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔