واشنگٹن : امریکا کی سینئر مسلم سفارتکار عذرا ضیا آزادی اظہار اور اقلیتوں کے حقوق پر بات چیت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی سینئر مسلم سفارتکار آنے والے دنوں میں ہندوستان کے دورے پر جائیں گی ، جہاں وہ آزادی اظہار اور اقلیتوں کے حقوق پر بات چیت کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ دونوں ممالک میں انڈر سیکریٹری عذرا ضیا سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ اظہار رائے کی آزادی، خواتین اور بچیوں کی معاشرے میں شمولیت، معذور افراد، کمزور گروپس بشمول پسماندہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں سے متعلق بات کریں گی۔
رواں برس انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں محکمہ خارجہ نے بھارت میں مسلم، ہندو دلت، عیسائیوں اور دیگراقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ عذرا ضیا آٹھ جولائی سے چودہ جولائی تک بنگلہ دیش کا بھی دورہ کریں گی۔