کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے 22 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے پر برہمی اظہار کرتے ہوئے 3 روز میں لڑکی کو تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی سمیت 2 افراد کی گمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کتنے سال کی لڑکی لاپتا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 22 سالہ لڑکی سچل سے لاپتا ہےتلاش کیلئےمہلت دی جائے۔
- Advertisement -
جس پر جسٹس آغا فیصل کا کہنا تھا کہ پتہ ہے آپ کو بچی کی گمشدگی کامعاملہ ہے، ہم لڑکی کو فوری طور پر بازیاب کرانا چاہتے ہیں، خدا نہ کرے یہ وقت کسی پر آئے۔
سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو طلب کرلیا اور 3روز میں لڑکی کوتلاش کرکے پیش کرنے کاحکم دیا۔