جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’’تھریڈز‘‘ صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی مائیکرو بلاگنگ طرز کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کیے جانے کے بعد سے وسیع پیمانے پر دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اب اس ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنا رہی ہے۔

تھریڈز کو انسٹاگرام ایپ کے طور پر برانڈ کیا گیا ہے اور اسے اسی پلیٹ فارم کی ٹیم نے بنایا ہے لیکن اس ایپ پر ٹوئٹر کی طرح ٹیکسٹ اپ ڈیٹس میسر ہوں گی۔

’ٹوئٹر کِلر‘کہلائی جانے والی میٹا کی اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے متعارف کیے جانے کے فقط چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے دس ملین صارفین نے سائن اپ کیا تھا تاہم اب اس ایپ نے ایک نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں ’تھریڈز‘ کے صارفین کی تعداد بتانے والے ٹریکر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھریڈز میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کی مدت میں 100 ملین صارفین نے سائن اپ کیا ہے جس کے سبب تھریڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

تھریڈز سے قبل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کو کم مدت میں زیادہ صارفین سائن اپ کروانے کا اعزاز حاصل تھا، لیکن چیٹ جی پی ٹی کے 100 ملین صارفین پورے ہونے میں 2 ماہ کا عرصہ لگ گیا تھا۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے تھریڈز کو 100 ممالک میں ایک ساتھ متعارف کیا تھا اور فقط ایک دن میں اس ایپ پر 30 ملین صارفین نے اپنے اکاؤنٹ بنا لیے تھے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر بلیو ٹک، ایک دن میں ٹوئٹس پڑھنے کی تعداد و دیگر پالیسیز میں تبدیلیوں کے سبب ٹوئٹر صارفین کو کافی پریشانی کا سامنا تھا، تاہم ایسی صورتحال میں مارک زکربرگ کا میٹا تھریڈ جیسی ایپ لانچ کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ معلوم ہوتا ہے۔

کیونکہ میٹا کے بانی نے تھریڈز میں ٹوئٹر کی تمام پریشان کرنے والی نئی پالیسیوں کی الٹ پالیسیز کو اپنایا ہے اور ’’فیڈی ورس‘‘ جیسی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں