آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے ریکجینس میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آتش فشاں لاوا پھٹ پڑا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئس لینڈ کے دارالحکومت کے قریب زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا پھٹنے کا آغاز پیر کو آئس لینڈ کے جزیرہ نما علاقے میں ہوا جس کے بعد دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
آتش فشاں نظام زمین میں 700 میٹر گہرائی میں موجود ہے، سائنسدانوں نے حالیہ ہفتوں میں متعدد زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لاوا پھٹنے سے متعلق خبردار کیا تھا۔