جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسرنگا جون 2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

ہسرنگا نے آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے اوپنر شان ولیمز جیسے مضبوط حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئی لینڈ کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر نے کوالیفائر میں سب سے زیادہ 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

- Advertisement -

Image

ان کا کہنا تھا کہ میں اس ایوارڈ سے بہت خوش ہوں، اور یہ سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحے پر آیا جب ہم نے ہندوستان میں کرکٹ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ICC مینز پلیئر آف دی منتھ کے طور پر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آل راؤنڈر نے مہینے کے دوران 10 کی اوسط سے 26 وکٹیں حاصل کیں۔ ان میں سے زیادہ تر کی وجہ سے سری لنکا کو سال کے آخر میں 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد ملی۔

ہسرنگا کوالیفائر ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، 25 سالہ کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں