جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

’بے بی باجی کے اس سین نے سب کو رُلا دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں گھر چھوڑ کر جانے کے سین نے سب کو رُلا دیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’صدیقی صاحب کے انتقال کے بعد بڑے بیٹے جمال کے کہنے پر بے بی باجی گھر بیچنے پر راضی ہوجاتی ہیں اور گھر فروخت ہونے کے بعد جاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔‘

’بے بی باجی گھر میں گزرا وقت یاد کررہی ہوتی ہیں اس دوران بچے ان سے دوسرے بھائیوں کی شکایت کررہے ہوتے ہیں۔’

’بچے کہہ رہے ہیں کہ امی دیکھیں نصیر بھائی مجھے ٹی وی کا ریموٹ نہیں دے رہے ہیں میرے کارٹون آنے ہیں۔‘

بے بی باجی کہتی ہیں کہ ’تم دونوں لڑ کیوں رہے ہو، آنے دو تمہارے ابو کو۔۔۔‘ وہ یہ کہتے ہی چپ ہوجاتی ہیں کیونکہ گھر خالی ہوتا ہے اور کوئی موجود نہیں تھا۔‘

’بچوں کے الگ ہونے کے بعد بے بی باجی بڑے بیٹے جمال کے گھر چلی گئی ہیں جہاں ان کی بہو عذرا موجود ہیں جو ہر وقت لڑائی کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہیں۔‘

کیا عذرا کے رویے میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ کیا بے بی باجی جمال کا گھر چھوڑ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں