پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

شدید گرمی میں راحت جاں : املی اور آلو بخارے کا شربت

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے، یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشا پھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شیریں اور کچا ترش ہوتا ہے۔

سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے، شوگر کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ترش آلو بخارہ استعمال کرسکتے ہیں۔

شدید گرمی میں خود کو تروتازہ رکھنے کیلئے املی اور آلو بخارے کا شربت استعمال کریں۔ جس کو بنانے کا آسان سا طریقہ ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے۔

- Advertisement -

تازہ آلو بخارے کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی گٹھلی نکال لیں اور اسی طرح املی کی گھٹلیاں نکال لیں۔
پھر اس میں مطلوبہ پانی شامل کرکے بلینڈر کے ذریعے باآسانی شربت تیار کیا جاسکتا ہے۔

اجزاء:

املی آدھا کپ، آلو بخارا (خشک) ایک کپ، کاسٹر شوگر آدھا کپ، کالا نمک آدھا چائے کا چمچ، برف حسبِ ضرورت، تخم بالنگا اور پانی حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر صبح بیج نکال کر بلینڈ کرلیں۔ اب اس آمیزے کو دو کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے پکائیں۔

اس کے بعد بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اوپر سے تخم بالنگا ڈال کر اہل خانہ کو پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں