جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’آن لائن کمپنیوں نے شوہر کو بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں آن لائن کمپنیوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے محمد مسعود کی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاکرہ کے رہائشی 42 سالہ محمد مسعود نے آن لائن کمپنیوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، محمد مسعود نے آن لائن لون ایپ سے 22 ہزار روپے قرض لے رکھا تھا۔

محمد مسعود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل شوہر کی نوکری ختم ہوگئی تھی جس کے بعد گھر کا کرایہ اور بچوں کی فیس ادا کرنے کے لیے آن لائن 13 ہزار روپے قرض لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد آن لان کمپنی نے تنگ کرنا شروع کردیا اور قرض کی رقم سود کے ساتھ 50 ہزار تک بڑھا دی تھی۔‘

محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر نے قرض چکانے کے لیے دوسری آن لائن کمپنی سے 22 ہزار روپے قرض لیا ایک ہفتے کے بعد دونوں کمپنیوں نے زندگی اجیرن کردی اور شوہر کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آن لائن کمپنیوں نے موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی، میرے شوہر قرض کے اوپر مسلسل رقم ادا کرتے رہے۔‘

محمد مسعود کی اہلیہ نے کہا کہ پریشانی میں ہم نے آن لان کمپنیوں کا قرض اتارنے کے لیے لوگوں سے قرض لیا، شوہر قرض کی دلدل میں پھنستے گئے اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔‘

بیوہ محمد مسعود کے مطابق شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، میرے دو بچے ہیں ہماری دنیا اجڑ گئی ہے، اپیل ہے کہ ان آن لائن کمپنیوں سے شوہر کی موت کا حساب لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں