ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

سریا سستا ہو گیا، ہزاروں روپے کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔ مقامی اسٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر وں کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔

آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خام لوہا امپورٹ کیا جاتا ہے جس سے انڈسٹریز چل رہی ہیں امپورٹرز کی ایل سی نہیں کھولی جارہی اور نہ ڈالر فراہم کئے جارہے ہیں۔

حماد پونا والا کے مطابق نجی بینک ڈالرز انٹر بینک کے مقابلے 5 سے 7 روپے اضافی قیمت میں فروخت کر رہے ہیں۔ایل سیز وقت پر نہ کھولنے کی وجہ سے امپورٹرز کو لاکھوں روپے ڈیمریج اور پورٹ چارجز ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل ہے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں