پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

شرائط پر عملدرآمد نہ کیا تو…. آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ شرائط پر عملدرآمد نہ کیا تو آئندہ معاہدے کیلئے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے گردشی قرضہ روکنے کے پلان کو منظور کر لیا اور مؤقف میں کہا کہ گردشی قرضہ کنٹرول نہ کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے پر آئندہ معاہدہ کے لئے بھی پاکستان کو خبردار کر دیا اور کہا شرائط پر عملدرآمد نہ کیا تو آئندہ معاہدے کیلئے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔

- Advertisement -

یاد رہے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے پاگیا، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400ارب سے زائد جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پرمحدود کیاجائے گا، مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا تاہم آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونےکاپلان دیا گیا۔

خیال رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، بورڈ پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے سکتا ہے۔

بورڈ کی منظوری کے دو سے تین دن میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں