اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

صومالیہ میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں منگل کے روز ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس حادثے میں مسافر محفوظ رہے جبکہ چھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حادثے کی ایک مختصر ویڈیو  سامنے آئی ہے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب 50 مسافروں اور عملے کو لے کرآنے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر ایک دیوار سے جا ٹکرایا۔

- Advertisement -

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیزی کے ساتھ رن وے سے باہر نکلا اور ایک دیوار سے ٹکرا گیا، حادثے میں طیارہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

دوسری طرف صومالی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موگادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک سول مسافر طیارے کے حادثے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر ٹرانسپورٹ کے وزیر نے بتایا کہ طیارے میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، مقامی صومالی رپورٹس کے مطابق حکام نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ طیارہ پھسلنے کی وجہ کیا تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں