پیر, جون 16, 2025
اشتہار

کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ الیکٹرونک سگریٹس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ الیکٹرونک سگریٹس برآمد کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل پر قائم ایک عمارت میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگل شدہ الیکٹرونک سگریٹ کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس حبیب احمد کی ہدایت پر اسمگلنگ ٹیم نے عمارت پر چھاپہ مارا اور 20 ہزار سے زائد اسمگل شدہ الیکٹرونک سگریٹس، ان کے پارٹس اور فلیور برآمد کیا۔

ضبط کیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسمگل شدہ سامان کا مالک اس کی قانونی درآمد کی دستاویز پیش نہیں کر سکا۔ انٹیلیجنس ٹیم نے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس حبیب احمد کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس کو ایف بی آر اینٹی اسمگلنگ کراچی کی ٹیم نے ناکام بنا دیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں