ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پانی کی قلت، ٹینکر کی ہوشربا قیمت، شہری رُل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، بے لگام ٹینکر مافیا نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا، ٹینکر سات سے آٹھ ہزار میں فروخت ہونے لگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، نارتھ کراچی کے 11 اے، 11 بی، سیکٹر8 اور سیکٹر 9 میں پانی کا بحران کے باعث شہری رُل گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا سات سے آٹھ ہزار روپے میں ٹینکر فروخت کر رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔

نارتھ کراچی کے رہائشیوں نے بتایا کہ پچھلے 2 ماہ سے پانی نہیں دیا گیا جب کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کا بل باقاعدگی سے موصول ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں