پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو نوجوان کرکٹرز بھی اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب اور محمد حارث اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے ایکشن میں ہوں گے، دونوں پلیئرز کو گیانا ایمازون واریئرز نے سائن کیا ہے۔
نوجوان ٹاپ آرڈر بیٹر صائم ایوب اور محمد حارث کو گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، محمد حارث کو افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب اگر ون ڈے ٹیم میں منتخب نہ ہوئے تو وہ مکمل سی پی ایل کھیلیں گے۔
اس سال سی پی ایل کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک کھیلا جائے گا، کیریبئن پریمیئر لیگ میں دونوں پلیئرز وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو جوائن کریں گے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلیں گے۔