جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سری لنکن کپتان کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن کپتان کرونارتنے کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ وہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے اگر وہ ان فٹ رہے تو وہ 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کے لیے گال کا سفر نہیں کریں گے۔

اگر کرونارتنے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ٹیم کی قیادت نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔ لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ سٹرین انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ایس ایل سی کے قریبی ذرائع نے سری لنکا ڈیلی مرر کو بتایا، "ڈیمتھ کی عدم دستیابی کی صورت میں، ٹیم کی قیادت 31 سالہ آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا کریں گے، جو پہلے ہی نائب کپتان ہیں۔

سلیکٹرز نے اسکواڈ کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے لیکن وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

کولمبو میں 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں