پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت جاتی ہےتوصرف کرکٹ پر فوکس کرے۔
میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ بھارت میں ہم بہت کرکٹ کھیل چکےہیں پاکستان ٹیم بھارت کی کنڈیشن میں اچھا کھیل سکتی ہے میچز کےحساب سے پلیئنگ الیون منتخب کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے بدقسمتی سے پاک بھارت تنازعہ میں کھیل کا کوئی نہیں سوچتا ہے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ چاہتے ہیں ایشیا کپ کیلئے بھارت کو بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔
دورہ سری لنکا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کرے ماضی میں پاکستان کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی، سری لنکا میں ہم نے پہلے سیریز برابر کی اگر ہمارے اسپنرز اچھا پرفارم کریں گے تو ہم جیت سکتے ہیں۔
پی سی بی میں ذمہ داری ملنے سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ مجھ سے پی سی بی مینجمنٹ میں شامل ہونے سے متعلق رابطہ نہیں ہوا، چیٸرمین کی تبدیلی پر پہلے بھی کہا کہ با بار تبدیلی سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تبدیلی سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے یہ بار بار تبدیلی کا مسٸلہ ختم ہونا چاہیے۔