بھارت میں ٹماٹر کی روز بروز بڑھتی قیمت کے نیتجے میں نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ اب گھروں میں لڑائی جھگڑے بھی ہونے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر کو سالن پکاتے وقت اس میں تین ٹماٹر زیادہ ڈالنا مہنگا پڑگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ سنجیو برمن نامی شخص دھابے کیلیے گھر میں کھانا تیار کر رہا تھا۔ اس نے سالن میں معمول سے ہٹ کر تین ٹماٹر زیادہ ڈال دیے جس پر اہلیہ نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔
سنجیو کی اہلیہ نے پہلے تو اس سے زبردست جھگڑا کی، بعدازاں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ہمیشہ ہمیشہ کیلیے گھر چھوڑ کر چلی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں سنجیو نے بتایا کہ میں ایک دھابہ چلاتا ہوں، میں گھر میں سبزی کا سالن تیار کر رہا تھا لیکن مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ میں نے اس میں تین ٹماٹر زیادہ ڈال دیے۔
اس نے بتایا کہ اہلیہ نے ٹماٹر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے سالن میں زیادہ ٹماٹر ڈالنے پر جھگڑا کیا اور پھر چلی گئی، اب اسے تین دن سے ڈھونڈ رہا ہوں لیکن کہیں نہ ملی۔
Woman leaves home with daughter after dhaba-tiffin centre operator hubby Sanjiv Verma uses pricey tomatoes in tiffin without her consent in MP's Shahdol district. Sanjiv requests police to bring back wife- daughter. @NewIndianXpress @TheMornStandard @santwana99 @Shahid_Faridi_ pic.twitter.com/kCm6lapPja
— Anuraag Singh (@anuraag_niebpl) July 13, 2023