اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

کراچی کا حال دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے، ہارون شاہد

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی کا حال دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ یہ بھی ہمارے ملک کا حصہ ہے۔

ہارون شاہد کے حالیہ انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کراچی اور لاہور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں موسیقار و اداکار نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے زیادتی ہو رہی ہے، اس شہر میں سب کچھ ہے اور یہ ہمیں پناہ رہنے کی جگہ دیتا ہے، میری نظر میں سب سے زیادہ محنت کرنے والے لوگ کراچی میں بستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کراچی آ رہا تھا تو سوچا کہ وہاں کام ملے گا یا نہیں، لیکن اس شہر نے مجھے گلے لگا لیا کہ آ جاؤ میں تمہیں کام دوں گا۔

ہارون شاہد نے کہا کہ یہاں ہر نسل کا شخص آپ کو ملے گا، کراچی میں پورے پاکستان سے اچھا کھانا ملتا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ لاہور کا کھانا بہت اچھا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لاہور میں جب بارش ہوتی ہے تو لوگ باہر نکل کر انجوائے کرتے ہیں لیکن کراچی میں بارش ہوتی ہے تو لوگ کہتے ہیں جلدی بند کرو سب کچھ۔ کراچی کے موجودہ حالات سے قطع نظر اس کیلیے دل میں ہمیشہ ایک خاص مقام ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں