15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

جنوبی امریکا میں شدید گرمی کا پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوب مغربی امریکا میں شدید گرمی کا 49 سالہ پرانا  ریکارڈ ٹوٹ گیا، امریکا کے کروڑوں شہری اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم سربیرس سے امریکا اور یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ روز  اٹلی میں ایک شخص بلبلاتے گرمی میں کام کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیارہ کروڑ سے زائد امریکی شہری اس گرمی کی شدید لہر سے متاثر ہوں گے، ایریزونا، لاس ویگاس، نویاڈا،ہیوسٹن، ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔

- Advertisement -

جنوب مغربی امریکا میں 1974 میں پڑنے والی شدید گرمی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، فینکس میں مسلسل تیرویں روز پارہ 43 ریکارڈ کیا گیا۔

، نیشنل ویدر سروس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ڈیتھ ویلی، کیلیفورنیا، فینکس اور ایروزونا میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس، یونان، اسپین اور کروشیا میں پارہ تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیاجبکہ اٹلی میں پارہ 48  ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

واضع رہے جنوبی یورپ کے بڑے حصوں میں 40 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں