لاہور : پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین میں معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اورسرکاری ملازمین کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپینشن میں اضافے کا مطالبہ منظور کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین مین معاہدہ طے پاگیا ہے ، معاہدہ کے تحت پنجاب حکومت وفاق کی طرزپر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرےگی اور سرکاری ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں17 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کا گزشتہ ایک ہفتے سے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج جاری تھا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کے حق میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندیاں کر کے احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔
حافظ آباد میں بھی سرکاری ملازمین دفاتری تالا بندی کر کے احتجاج کر رہے ہیں، ان۔کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔