اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بھارت کا تیسرا خلائی مشن ’چندریان تھری‘ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

چنائی : چاند پر پہنچنے کی مسلسل دو ناکامیوں کے بعد بھارت کا تیسرا خلائی مشن چندریان تھری ایک بار بھر روانہ کردیا گیا۔

بھارت کا تیسرا چاند مشن چندریان تھری جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے شار رینج سے روانہ کیا گیا، اسرو مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

اس موقع پر اسرو کے سائنسدانوں کے علاوہ تقریباً 3900 کلوگرام کے اس چندریان تھری کے لانچ کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

- Advertisement -

مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد لانچ کی اجازت دینے والے بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں جمعرات کو 2:35:17 بجے آئی ایس ٹی پر وقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوئی۔

خلائی مشن

خلائی گاڑی کامیابی کے ساتھ زمین سے روانہ ہوئی اور اب چاند کی طرف اپنے سفر میں سیارے کے گرد مدار میں ہے، نئی دہلی کی اس کوشش کا مقصد چاند پر روؤر اتارنا ہے۔ حکام کے مطابق اس راکٹ کو 23 اگست تک چاند پر پہنچنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں