منگل, جون 24, 2025
اشتہار

دلہن ٹریکٹر پر شادی کے لیے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں آئرش دلہن پھولوں سے سجی گاڑی میں نہیں بلکہ ٹریکٹر پر شادی کے لیے چرچ پہنچی۔

دلہن کھیترین کا خواب کا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جاؤں گی۔

دولہے نے بھی چرچ پہنچنے کے لیے گاڑی کے بجائے ٹریکٹر کا ہی انتخاب کیا اور دلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کرواکر گرجا گھر پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق کھیترین نے دیہی خاندان کے پس منظر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے غیرمعمولی سفر کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر دولہا اور دلہن کے ٹریکٹر میں چرچ پہنچنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھارت سے ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن موٹر سائیکل چلا کر شادی میں پہنچی تھی۔

ویڈیو میں دلہن کو شادی کے لہنگے اور بھاری زیورات میں ملبوس رات کے وقت سڑک پر موٹرسائیکل کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں