بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

مضبوط معاشی پروگرام کیلیے استحکام پاکستان پارٹی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مضبوط معاشی پروگرام کیلیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر آئی پی پی علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل کیلیے بہترین معاشی پالیسیوں پر مشتمل لائحہ عمل وضع کیا جائے، سالانہ ملکی شرح نمو تشویشناک حد تک کم اور ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔

علیم خان نے کہا کہ زراعت، صنعت و قومی ترقی کیلیے جدید خطوط پر پالیسیاں متعارف کروائیں گے، زرعی اور معاشی ماہرین کی سفارشات کو پارٹی کے منشور میں شامل کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نئے معاشی ایجنڈے میں زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی، گزشتہ دور میں یوتھ کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے ہی ملکی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔

دوسری جانب صدر آئی پی پی سے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ ساہیوال سے نوریز شکور، گوجرانوالہ سے رانا نذیر احمد خان، حافظ آباد سے مامون جعفر تارڑ اور اوکاڑہ سے دیوان اخلاق نے ملاقات کی۔

علیم خان سے رہنماؤں نے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں