حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی پُرتعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنی پر تعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو سفید دل والے ایموجی کے کیپشن کے ساتھ شیئر کردی۔
شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی رواں سال اپریل میں ہوئی تھی، انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم رکھی، جس میں ہر شے دلفریب اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخہ مہرا کے شوہر منال مکتوم نے بھی لال دل بنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دنیا بھر میں شہزادی شیخہ مہرا کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔