ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ساحل پر عجیب الخلقت مخلوق، لوگ سہم کر رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے ایک ساحلی مقام پر پراسرار سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا جس کے بعد وہاں موجود افراد میں دہشت پھیل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ کے ساحل پر پیش آیا جہاں ایک مقامی خاتون 34 سالہ بوبی لی اوٹس نے ایک عجیب قسم کے ڈھانچے کو ساحل کی مٹی میں دبا ہوا دیکھا جو بظاہر کسی جل پری کا لگ رہا تھا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی اس مخلوق کی باقیات کی تصویر نے صارفین اور سمندری حیاتیات کے ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے کیونکہ وہ اس مخلوق کو یقینی طور پر شناخت کرنے سے قاصر ہیں۔

- Advertisement -

ڈھانچہ

خاتون نے اس عجیب الخلقت مخلوق کی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیں۔ خاتون کے مطابق میں ساحل سے گزر رہی تھی تو میرا پاؤں اس سے ٹکرایا، پہلے تو مجھے لگا کہ شاید کوئی لکڑی کی چیز ہے مگر غور کرنے پر مجھ پر بھی خوف سا طاری ہوگیا تاہم جب حقیقت کا علم ہوا اور میں نے تصاویر کھینچ لیں حالانکہ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا چیز ہے۔

خوفناک نظر آنے والا یہ ڈھانچہ سب سے پہلے میرین بائیولوجی فیس بک گروپ میں ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

بوبی لی اوٹس نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ اس ڈھانچے کی کھوپڑی انسان نما ہے اور قد تقریباً 6 فٹ تک ہے جبکہ باقی جسم ایک جل پری کے جیسا ہے جبڑے کی لکیر لمبی تھی، اور بال گائے یا کینگرو کے رنگ سے ملتے جلتے تھے لیکن کئی بال غائب تھے۔

جل پری

اس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بالکل ایک جل پری کی طرح تھا کیونکہ ایسا لگ رہا تھا کہ جسم کا نچلا حصہ اس کی دم یا کوئی اور عضو ہے، تاہم اس ڈھانچے کی انسانی لاش سے حیران کن مماثلت ہے۔

نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ جانوروں کے ماہرین کا بھی یہی خیال ہے کہ یہ باقیات کسی قسم کے سمندری ممالیہ کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں