اشتہار

سعودی عرب : سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کمی کے بعد سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.59 ریال ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ روز 236.43 ریال روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق 22 قیراط ایک گرام 215.95 اور18 قیراط 176.69 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 206.14 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 22 قیراط کی 216.73 اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 177.32 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 206.88 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,076.69 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,073.15 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,261.62 ریال اور ایک کلوگرام سونا 237,234.27 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں، ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے سے کم ہو کر دو لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں