15.8 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

عنزہ طارق کی نماز جنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی، وزیر اعظم کا انتقال پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عنزہ طارق کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادا کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے گاڑی حادثے میں ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے، انھوں نے عنزہ طارق کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا، اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری طرف طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی میت ان کی رہائش گاہ چک شہزاد پہنچا دی گئی ہے، نماز جنازہ شام 4 بجے ن لیگ سیکریٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، اللہ طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں