جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارتی نیوز اینکر ’’لیزا‘‘ کی چونکا دینے والی حقیقت!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک اور نیوز چینل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) پر مبنی نیوز اینکر متعارف کرا دی ہے جس کا نام لیزا رکھا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی تیز رفتاری ترقی کے ساتھ ہی دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا مختلف شعبہ جات میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے جس میں شعبہ صحافت بھی شامل ہے۔ کئی ترقی یافتہ ممالک میں تو اے آئی نیوز اینکرز اور نمائندے متعارف کرائے جا چکے ہیں مگر اب یہ رجحان بھارت میں بھی پنپ رہا ہے اور ایک اور نیوز چینل نے اے آئی نیوز اینکر کو ٹی وی اسکرین پر متعارف کرا دیا ہے۔

ترقی کی جانب قدم اٹھانے والا یہ ’او ٹی وی چینل‘ بھارتی ریاست اوڈیشا میں ہے جن سے حال میں ایک ویڈیو میں اپنی مصنوعی ذہانت سے آراستہ نیوز اینکر کو متعارف کرایا۔ خود اعتمادی سے خبریں پڑھتی اس اینکر کو لیزا کا نام دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر محسوس بھی نہیں ہوتا کہ خبریں پڑھنے والی خاتون کوئی انسان نہیں  بلکہ مصنوعی ذہانت کی حامل روبوٹک اینکر ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انگریزی اور اوڈیشا کی مقامی زبان اوڈیا کے علاوہ کئی زبانیں بولنے پر عبور رکھتی ہے۔

- Advertisement -

 

 واضح رہے کہ بھارتی صحافت کے شعبے میں اے آئی پر مبنی نیوز اینکر، لیزا مصنوعی ذہانت کی حامل پہلی نیوز اینکر نہیں ہے بلکہ رواں سال مارچ میں ہی بھارت کے بڑے میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے نے بھی ثنا کے نام سے مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹک اینکر متعارف کرا چکا ہے۔

اس سے دو سال قبل چین نے بھی پہلی اے آئی نیوز اینکر ’شہنوا‘ کو ٹی وی اسکرین پر اتارا تھا جو تھری ڈی میں انسانی آوازوں، اشاروں اور طرز عمل کی ہوبہو نقل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں