راولپنڈی میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ایک واقعے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔
دوسرے واقعے میں ملزم نے چھریوں کے وار کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے وار کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کیا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں راولپنڈی گجر خان کے علاقے میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث مقتولہ کے شوہر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ گرفتار ملزمان میں گلاب خان، ارشاد خان اور عرفان شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ ثمرین کے اہلخانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے ثمرین اور وزیر خان کو قتل کیا۔