ڈی آئی خان: جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل کی شناخت مبارک شاہ کے نام سے ہوئی، اہلکار کو نامعلوم دہشت گرد نے شہید کیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جس کے بعد مسلح دہشتگروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔