پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سائفر ڈرامہ : چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا اور کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے منظر عام پر آنے کے بعد تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا اور بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔

- Advertisement -

اعظم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا، انھوں نے سائفر مجھ سے9 مارچ کو لیا اور بعد میں گم کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ کےذریعے سلامتی اداروں کیخلاف نفرت کا بیج بویا۔

سابق پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلےکو عوام میں ذاتی مفاد کیلئے لہرایا اور سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکاکی ملی بھگت کا غلط رنگ دیا گیا، سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کیلئےرچایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ 8مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا، شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے ، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیانیہ کیلئےاستعمال کرنےکا فیصلہ کیا۔

اعظم خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی، سائفر واپس مانگنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے گم ہونے سےمتعلق بتایا، پھر 28مارچ کو بنی گالہ اور 30 مارچ کو اسپیشل کیبنٹ میٹنگ میں سائفرکا معاملہ زیربحث آیا، میٹنگز میں سیکرٹری خارجہ نے شرکاکو سائفر کے مندرجات کے متعلق بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں