15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اعظم خان کو اغوا کیا؟ شعیب شاہین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سنئیر قانون دان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اعظم خان کو اغوا کیا تھا؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں نے عدالتوں میں تحریری بیان دیا تھا کہ اعظم خان لاپتہ ہیں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اعظم خان34دن تک کہاں تھے اور کس کے پاس تھے؟ اعظم خان کا بیان کیسے ریکارڈ ہوا؟ اور کس نے کروایا یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا آج کا بیان وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے میڈیا کو پیش کیا گیا،
کیا کوئی اپنی فیملی کو بتائے بغیر34دن دوست کے گھرمیں رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان والوں کو کچھ معلوم ہی نہیں تھا اور وہ پولیس اسٹیشن میں اعظم خان کے اغواء کے مقدمے درج کروا رہے تھے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیو لیک سے متعلق عدالتیں واضح فیصلہ سنا چکی ہیں، قانون کہتا ہے پہلے وہ شخص عدالت میں پیش ہو جو کہے ہم نے آڈیو ریکارڈ کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سنئیر قانون دان کا کہنا تھا کہ اسد مجید کو شہبازشریف نے بطور وزیراعظم میٹنگ میں بلایا تھا، اسد مجید نےجو باتیں پہلے اجلاس میں کی تھیں وہی باتیں دہرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں