پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

وکیل قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی پیر کو سپریم کورٹ میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ریلیف کیلئے درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر سرنڈر کرنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ کی جانب سےکیس کی کارروائی روکنے کی استدعا کی ، جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلےدرخواست گزارکو عدالت کےسامنےسرنڈرکرنا ہو گا۔

- Advertisement -

وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بنائی گئی جےآئی ٹی قانون کے مطابق نہیں تو جسٹس مظاہر علی اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنےسرنڈرکرنااہم ہے، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کی جانب جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کی گئی ، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے دی

جسٹس یحیی آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ریلیف کیلئے درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کرسرنڈرکرناہوتاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کوکہیں وہ خودعدالت میں پیش ہوں، جسٹس مظاہرنقوی نے استفسار کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش ہو سکتے ہیں؟ تو وکیل نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آ جائیں گے، جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو آج آنے کا کہہ دیتے ہیں۔

جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے بہتر ہو گا پہلےحکومتی وکیل کا جواب آ جائےپھر چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں اور استفسار کیا کہ ایف آئی آر ختم کرانے کیلئےچیئرمین پی ٹی آئی نےمتعلقہ فورم سےرجوع کیوں نہیں کیا؟ وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بلوچستان ہائیکورٹ سےہو کر ہی سپریم کورٹ آئے ہیں اوریہی متعلقہ فورم ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ ختم کرنےکی درخواست میں ایف آئی آرکی کاپی نہیں، درخواست میں درج ہونا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، جب تفتیشی افسر نےچیئرمین پی ٹی آئی کوملزم کہا ہی نہیں تومقدمہ کیسا؟

جس پر وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کا مقدمہ درج ہے توجسٹس مظاہرنقوی کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرکاموقف ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون ہی نہیں کر رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کس نےاورکیسےنکالے؟

وکیل بلوچستان حکومت نے بتایا کہ ہماری اطلاعات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایسےکوئی وارنٹ نہیں، جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا ابھی بھی شکایت کنندہ چیئرمین پی ٹی آئی کوملزم ٹھہراتے ہیں؟ تو لطیف کھوسہ نے بتایا کہ مقتول کی بیوہ نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ان کےشوہر کےقتل سےکوئی تعلق نہیں ، عبدالرزاق شر کےسوتیلےبیٹےنے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق شر کےسوتیلےبیٹےکےخلاف کوئی انکوائری ہوئی؟ وکیل امان اللہ کنرانی نے بتایا کہ عبدالرزاق شر کا بیٹا اس کیس میں مدعی ہے بیوہ نہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی24 جولائی بروز پیر صبح 10:30 بجےذاتی حثیت میں پیش ہوں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں