اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت: ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

منی پور: بھارتی ریاست منی میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ، ہجوم نے مسیحی مَردوں کو قتل کرنے کے بعد خواتین سےاجتماعی زیادتی کی اور برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل وڈیو میں منی پورمیں جاری نسلی فسادات کےدوران ہجوم کومسیحی کوکی کمیونٹی کی دو خواتین کوبرہنہ کرکےگلیوں میں گھماتےدیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ہجوم نے مسیحی کے گھروں پر حملہ کرکے مَردوں کو قتل کردیا اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، خواتین سے زیادتی کے بعد انہیں برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا گیا۔

مودی سرکارنے منی پورمیں انسانیت سوز واقعات کو مکمل طور پر نظرانداز کر رکھا ہے اور بھارتی میڈیا عیسائیوں پر حملوں اور اُن پر ہونےوالے دلخراش مظالم کی کوئی کوریج نہیں کررہا ہے۔

اس حوالے سے ایک بھارتی خاتون صحافی روہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ منی پور میں خواتین کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو انتہائی خوفناک، تشویشناک اور دل کرچی کرچی کر دینے والی ہے، ریاست میں کیا ہو رہا ہے؟

بھارتی خاتون صحافی نے سوال کیا کہ کیوں سب سے بدترین جرائم آزادانہ طریقے سے دھڑلے کے ساتھ سرانجام دیے جا رہے ہیں؟ ٹی وی چینلز کیوں اس معاملے کو اجاگر نہیں کر رہے؟ اور ہم ایک قوم کی حیثیت سے کس طرف بڑھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں