بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

’اعظم خان کے بیان کا کوئی سر پیر نہیں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اعظم خان کا بیان میں نے بھی دیکھا ہےلیکن اس کا کوئی سر پیر نہیں ہے اعظم خان کا سارا بیان سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے جس کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ اہم بات یہ ہےکہ سائفر درست نہیں تھا تو ڈی مارش کیوں کیا گیا تھا، اسدمجید سائفر سے متعلق کیا کہتے ہیں ساری ذمہ داری ان پربھی آئے گی ہمیں رش ٹو دی میڈیا کے بجائے اس اہم معاملے کی صورتحال دیکھ لینی چاہیے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ سائفر کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے امریکا سے تعلقات کی بات ہوسکتی تھی سائفر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے ڈی مارش کیا گیا تھا قومی سلامتی کمیٹی کی دوسری کمیٹی میں پہلی میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی تھی سائفر کے معاملے پر ہی امریکا کو ڈی مارش بھی بھیجا گیا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سب نے مان لیا تھا کہ سائفر میں حقیقت تھی اور کس کو الزام دیں گے قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات تھیں، اعظم نذیرتارڑ کو حقائق دیکھ لینا چاہیےکہ تانےبانےکہاں تک جائیں گے اس میں شک نہیں سائفرمعاملہ قومی سلامتی،دوممالک کےتعلقات سےمتعلق ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں