جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے ایک اور فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آزادی اظہارِ رائےکی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں جائز نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون مذہب کی بنیاد پر نفرت اور اکسانےکو ممنوع قرار دیتا ہے اسلاموفوبک واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق یہ واقعہ قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے عالمی برادری ان اسلاموفوبک کارروائیوں کی غیرواضح طور پر مذمت کرے توقع ہے سویڈش حکام اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کریں گے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین واقعے پر پاکستان کے تحفظات سے سویڈش حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں