عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1966 ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں میں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 222900روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1542روپے بڑھ کر 191100روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔