نئی دہلی: بھارت میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیسری جماعت کے طالب علم نے اپنی اسکول کی چھت سے چھلانگ لگادی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے کانپور میں واقع ایک اسکول کے اندر پیش آیا، جس کے مناظر اسکول میں نصب سی سی ٹی وی ویڈیو میں قید ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے تیسری جماعت کے طالب علم ویرات نے بالی وڈ کی فلم ’کرش‘ سے ایک خطرناک اسٹنٹ کی نقل کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
कानपुर
कक्षा 3 के छात्र ने स्कूल बिल्डिंग से लगाई छलांग
स्कूल की पहली मंजिल से लगाई छलांग, गंभीर घायल
सुपर हीरो पर बनी फिल्म कृष से प्रेरित होकर लगाई छलांग
छात्र के मुंह, पैर में आई गंभीर चोट, अस्पताल में भर्ती
सीसीटीवी में कैद हुई पूरी घटना@kanpurnagarpol pic.twitter.com/I1MIvdXR3N
— Adv Karuna sharma (@asiamanchnews) July 21, 2023
اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اسکول ذمہ دار نہیں ہے، ویرات کے ساتھی طالبعلموں سے پوچھ گچھ کے بعد پتا چلا کہ وہ پانی پینے کے بہانے کلاس سے اجازت لے کر باہر آیا تبھی اس کے تین دوست بھی وہاں پہنچ گئے۔
تینوں دوست کرش اور اسپائیڈر مین کی طرح چھلانگ لگانے پر بات کررہے تھے کہ کون چھلانگ لگا سکتا ہے اور ان کے درمیان شرط لگ گئی جس کے بعد ان کا بیٹا ریلنگ سے کود گیا۔
ویرات کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالی وڈ کی فلم کرش سے متاثر ہے اور وہ سپر ہیرو کو پسند کیا کرتا ہے، دوسری جانب ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں پر اس طرح کی فلموں کے شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ فلم اور حقیقت میں فرق نہ کرتے ہوئے بعض دفعہ ایسی کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان پر بن آتی ہے۔