ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پلوامہ حملہ مودی سرکار کا ڈرامہ تھا، ممتا بینر جی

اشتہار

حیرت انگیز

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بی جے پی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ جعلی اور مودی سرکار کا ڈرامہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے ایک بار پھر آوازیں اٹھنے لگیں کہ پلوامہ حملہ جعلی تھا اور منظم منصوبہ بندی کے تحت سارا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر حملہ بی جے پی کا ڈرامہ تھا۔

- Advertisement -

ممتا بینرجی نے کہا کہ بی جے پی ایک اور پلوامہ جیسے واقعے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، پلوامہ جعلی حملے اور ڈرامے کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی بھارتی فلموں کی طرح جعلی، اسٹیجڈ ویڈیوز بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے،
بی جے پی نے پلوامہ جعلی ڈرامے کوانتخابات کیلئے استعمال کیا تھا اور اب دوبارہ بی جے پی یہ ڈرامہ کرے گی اور بنگال کو جیتنے کی کوشش کریگی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 14فروری2019 کو سی آرپی ایف کے قافلے پر پلوامہ میں حملہ کیا گیا تھا، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیاپال بھی پلوامے حملے کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں