پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اپنی تین چھوٹی بہنوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم بھائی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم پوری فیملی کو مارنا چاہتا تھا۔ ملزم نے کہا کہ والدہ کی شکل دیکھ کر انہیں قتل کرنے کا ارادہ بدل دیا۔

جب ملزم سے پوچھا گیا کہ اس نے اپنی معصوم بہنوں کو کیوں قتل کیا تو وہ آئیں بائیں شائیں کرتا رہا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

چند روز قبل مظفر گڑھ میں تین بہنوں کا قتل ہوا تھا جبکہ ملزم ان کے لاپتا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ جب پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بھائی نے اپنی 3 بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کے مطابق گھر والے بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے، ملزم کے بیان سے لگتا ہے احساس کمتری کا شکار تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں