حمزہ خان نے میلبرن میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد پاکستان کا اس میدان میں نام روشن کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے میلبرن میں پاکستان کا نام روشن کر دیا اور ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد اس میدان میں ملک کا نام روشن کر دیا۔
فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کو تین دو سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
کمنٹیٹر حمزہ خان کے ٹیلنٹ کو سراہتے رہے۔ ان کی جیت پر ایک کمنٹیٹر نے کہا حمزہ خان شو میں خوش آمدید، آج پاکستانی اسکواش کی واپسی ہوئی ہے۔
حمزہ سے قبل 1986 میں سابق چیمپئن جان شیر خان نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2008 میں پاکستان کی جانب سے عامر اطلس نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔