پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سعودی کلب نے امباپے کے لیے تاریخی بولی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی کلب الہلال نے مایہ ناز فرنچ فٹبالر کلیان امباپے کے لیے تاریخی بولی لگادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الہلال نے مایہ ناز فرنچ فٹبالر کلیان امباپے کے لیے 332 ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے اگر ڈیل مکمل ہوگئی تو نیا عالمی ریکارڈ بن جائے گا۔

اس سے قبل ٹرانسفر کا عالمی ریکارڈ 200 ملین پاؤنڈ ہے، فرانسیسی کلب پی ایس جی نے برازیلین اسٹارنیمار کے لیے 200 ملین پاؤنڈ کی رقم دی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا حصہ ہیں اوران کا کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔

امباپے نے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا ہے جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال نے امباپے کو پی ایس جی سے ریلیز کرنے کیلئے 332 ملین ڈالرز یعنی 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بولی لگائی ہے اور یہ اب تک کی ریکارڈ پیشکش ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی کلب فٹبالر کو معاہدے کی صورت میں اس سے کہیں زیادہ معاوضے کی پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ متوقع معاہدہ ایک سیزن کیلئے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق امباپے اور بولی لگانے والے کلب کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے اور امکان یہی ہے کہ اسٹار فٹبالر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں